۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجمع طلاب شگر

حوزه/ بلتستان کے شعبۂ تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات پروفیسر بشیر شگری، سابق ڈی ڈی ای جناب حیدری اور سابق ڈائریکٹر بلتستان ایجوکیشن نذیر شگری کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام دفترِ مجمع طلاب شگر مقیم قم میں کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے شعبۂ تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات پروفیسر بشیر شگری، سابق ڈی ڈی ای جناب حیدری اور سابق ڈائریکٹر بلتستان ایجوکیشن نذیر شگری کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام دفترِ مجمع طلاب شگر مقیم قم میں کیا گیا۔

مجمع طلاب شگر کے جنرل سیکرٹری شیخ مصطفیٰ حلیمی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مجمع کا مختصر تعارف پیش کیا۔

نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر بشیر شگری نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کی ترقی کا اثر بھی ہمارے معاشرے پر پڑھ رہا ہے، جیسا کہ میڈیا اور موبائل وغیرہ اس وقت زندگی کا حصہ بن گیا ہے، جس کو روکنا مشکل ہے، لیکن اساتذہ ،علماء اور والدین بچوں کو تربیت کی درست سمت میں رہنمائی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا معاشرہ میں خرابیاں آرہی ہیں لیکن اچھائیوں کی کمی بھی نہیں۔ اگر میڈیا کے حوالے سے آگاہی دی جائے تو اچھائیوں کا امکان زیادہ ہے۔ اسں وقت علماء کو روایتی طریقے سے ہٹ کر جدید مسائل اور معاشرتی موضوعات پر آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے۔

سابق ڈی ڈی ای جناب غلام محمد حیدری نے تعلیم کے ساتھ تربیت کی اہمیت اور اس سلسلے میں علماء و اساتذہ کی سنگین زمہ داریوں کی جانب توجہ دلائی۔

سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن نذیر شگری نے اپنے اظہارِ خیال میں بلتستان کی سطح پر تعلیم کے محکمے میں ہونے والی اصلاحات اور کوششوں پر روشنی ڈالی۔

آخر میں مجمع طلاب شگر کی جانب حجۃ الاسلام سید سعید موسوی نے مہمان کاشکریہ ادا کیا اور تعلیم کے محکمے کو بچوں اور نئی نسل کی تربیت میں سب سے اہم قرار دیتے ہوئے ان کی ذمہ داریوں اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .